کراچی، ماہی گیروں کے جال میں نایاب گھوڑا نامی مچھلی پھنس گئی

کراچی میں ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کےجال میں گھوڑا نامی مچھلی پھنس گئی۔کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے مطابق مچھلی کی لمبائی 10فٹ کے قریب ہے اور ابراہیم حیدری کے ماہی گیروں کوپہلی باراتنی بڑی گھوڑا مچھلی ملی۔میڈیا سینٹر نے بتایا کہ ماہی گیروں نے نایاب گھوڑا مچھلی کو سمندر میں واپس چھوڑ دیا۔تیکنیکی مشیرڈبلیوڈبلیوایف معظم خان کا کہنا ہے کہ گھوڑا مچھلی معدومیت سےدوچارنہیں، یہ پاکستانی سمندروں میں وافرمقدارمیں ملتی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ پچھلےسال یہ مچھلی 2200 ٹن کے لگ بھگ شکار کی جاچکی ہے اور گھوڑا مچھلی کو انڈوپیسفک سیل فش کے نام سے پکارا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گھوڑا مچھلی کا گوشت زیادہ رغبت سے نہیں کھایا جاتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں