بیوروکریسی ہی ملک کی پالیسی فریم ورک کا تعین کرتی ہے،چیف جسٹس

اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان،جسٹس عمر عطا ء بندیال نے کہا ہے کہ یہ بیوروکریسی ہی ہے جو ملک کی پالیسی فریم ورک کا تعین کرتی ہے، شکایات اور ازالے کا فورم بھی سول سرونٹس نے ہی فراہم کرنا ہوتا ہے بدقسمتی سے عدلیہ سمیت تمام ادارے بروقت فیصلہ نہ لینے کی صلاحیت سے مرحومی کی سبب وہ نتائج نہیں دے رہے جو ضرورت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر اعجاز منیر ریکٹر نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کی سرپرستی میں عدالت عظمی کے دورے پر آئے فیکلٹی اور نیشنل منیجمنٹ کورٹ کے طلباء کے 60 رکنی وفد سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے بدھ 29 نومبر کو اپنے تربیتی کورس کے حصے پر عدالت عظمی کا دورہ کیا۔چیف جسٹس نے تربیتی کورس پر آئے وفد کو خوش آمدید کہا، وفد نے چیف جسٹس کو اس موقع پر یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ #/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں