آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتاریں گے‘ عمران خان

لاہور :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں دیرینہ اور بانی ارکان کو میدان میں اتارا جائے گا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق زمان پارک میں پی ٹی آئی لاہور تنظیم اور بانی کارکنان نے عمران خان سے ملاقات کی، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پہلے بھی نظریے پر آئے اور اب بھی نظریے پر آگے بڑھنا ہے، اس لیے اپنے دیرینہ کارکنان سے ملاقات کرنا چاہتا تھا کیوں کہ آپ لوگ پی ٹی ا?ئی کا اثاثہ ہیں، آپ کو کبھی نظر انداز نہیں کیا جائے گا، آپ لوگ پارٹی کو متحرک کریں، میں آپ کے رابطے میں ہوں فیڈ بیک لیتا رہوں گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے پارلیمانی بورڈ کی تشکیل پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جس کے لیے پارلیمانی بورڈ کو وسطی، جنوبی اور اپر پنجاب میں تقسیم کیا گیا ہے، تینوں بورڈز کے اجلاسوں کی صدارت عمران خان خود کریں گے، بورڈز میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، تینوں ریجنز کے صدور اور سیکرٹریزبھی شامل ہوں گے۔بتایا گیا ہے کہ ان بورڈز کا اجلاس آئندہ ہفتے عمران خان کی قیادت میں زمان پارک میں مرحلہ وار ہوگا جہاں تمام ٹکٹوں کی تقسیم کا فیصلہ چیئرمین تحریک انصاف خود کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں