عبدالصمد خان اچکزئی کی 49ویں برسی کل منائی جائے گی

کوئٹہ : پشتونخواملی عوامی پارٹی خان عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 49ویں برسی کے جلسہ عام بمقام ایوب سٹیڈیم کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے کوئٹہ شہر کو پارٹی جھنڈیوں سے سجایا جارہا ہے، شہر کے تمام اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر سائنس بورڈز لگانے نصب کرنے، پینافلکس،پوٹریٹ لگانے،وال چاکنگ باچا خان چوک پر کیمپ لگانے، شہر میں اناؤسمنٹ کرنے، پارٹی رہنماؤں وکارکنوں کی جانب سے پمفلٹ تقسیم کرنے اور ایوب سٹیڈیم جلسہ گاہ میں پنڈال کو سجانے کیلئے کام آخری مراحل میں جاری ہے۔ اور اس سلسلے میں پارٹی رہنماؤں وکارکنوں پر مشتمل مختلف تنظیمی انتظامی کمیٹیاں اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ اور جنوبی پشتونخوا کے تمام اضلاع میں پارٹی کی طرف سے مکمل تیاری اور کارکنوں اور عوام کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ بیان میں ضلعی انتظامیہ خصوصاً پولیس کو ٹریفک انتظامات اور راستوں کی بحالی کیلئے اقدامات اٹھانے پر زور دیا گیا ہے کہ کیونکہ جلسہ گاہ میں مختلف ضلعوں اور علاقوں سے جلوسوں کی تعداد میں عوام شرکت کرینگے اور اس کیلئے ٹریفک کے انتظامات ضروری ہے۔ بیان میں تمام وطن دوست، قوم دوست، جمہوریت پسند عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 2دسمبر بروز جمعہ دوپہر 1:30بجے پارٹی کے زیر اہتمام ہونیوالے عظیم الشان جلسہ عام میں بھرپور شرکت کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں