زاکرمجید و زاہد کرد سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے، بی ایس او پجار

کوئٹہ بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے بلوچ طالب علم رہنماء زاکر مجید،ذاہد کرد سمیت تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے۔ لاپتہ افراد کا مسئلہ بلوچستان کے لیے سنگین مسئلہ اختیار کر چکا ہے۔ بلوچستان میں آئے روز لاپتہ افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے ان میں سے ذیادہ تر تعداد طالب علموں کا ہے ترجمان نے کہا نیشنل پارٹی کے رہنما انسانی حقوق کے علمبردار ادریس خٹک سمیت سیکنڑوں سیاسی قیدیوں کو سالوں سے پابند سلاسل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلوچستان کے عوام کو لاپتہ افراد کی زندگیوں کے بارے میں تشویش لاحق ہے۔انہوں نے بلوچستان کے طالب علم رہنماؤں کی اغواء نما گرفتاری انتہائی اہم مسئلہ ہے جس سے بلوچستان کے طالب علموں میں مایوسی اور خوف چلتا آرہا ہے حکومت طالب علم رہنماؤں سمیت تمام سیاسی اسیران کی بازیابی کے لیے کردار ادا کریں۔ترجمان نے کہا بلوچستان کا اہم مسئلہ لاپتہ افراد کی ہے لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے ایک صیح رائے عمل کی طرف جائیں گزشتہ حکومت نے مذاکرات کے زریعے مسئلہ حل کرانے کی اہم کوشش کی یہی پالیسی کو اپنا کر اور تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کرکے بلوچستان کا مسئلہ حل کرانے میں تمام سیاسی جماعتیں اپنا کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں