منشیات پر قابو کیلئے آئی جی اسلام آباد کا تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خط

اسلام آباد :انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کی تمام یونیورسٹیوں کے سربراہان کو خط لکھ دیا۔خط میں کہا گیا کہ کسی یونیورسٹی کی حدود میں کسی قسم کی غیر قانونی کارروائی ہو رہی ہے تو پولیس کو آگاہ کیا جائے۔خط کے متن میں کہا گیا کہ منشیات سمیت و دیگر جرائم کے خلاف کارروائی میں پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ مل کر کام کریں۔آئی جی اسلام آباد نے 6 تھانہ جات کے ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں منشیات کے خاتمہ کیلیے حتمی کارروائیاں کرنے کی سخت تنبیہ بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں