پی ٹی آئی اورحکومت کے مابین غیر رسمی رابطے شروع ہوگئے ہیں، فواد چوہدری

لاہور(انتخاب نیوز) سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ پی ٹی آئی اور وفاقی حکومت کے درمیان قبل از وقت انتخابات کے حوالے سے “غیر رسمی رابطے” شروع ہو گئے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر بات کریں، ہمیں عام انتخابات کی تاریخ دے دیں ورنہ ہم اپنی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے۔انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم نے انہیں یہ سمجھانے کی کوشش کی ہے کہ انتخابات کے علاوہ کوئی بھی نظام ملک میں استحکام نہیں لا سکتا۔علاوہ ازیں فواد چوہدری نے زور دے کر کہا کہ ان کی پارٹی مسلح افواج اور عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں “بہتری” کی خواہاں ہے، ہم نہیں چاہتے کہ فوج یا عدلیہ سے ہمارے اختلافات بڑھیں، ہم مسلسل کوشش کر رہے ہیں کہ اداروں کے ساتھ ہمارے اختلافات کم ہوں۔رہنما پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ لیکن ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ بہتری کے لیے ہماری کوششوں کے باوجود عدلیہ اور مسلح افواج کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ آ رہا ہے کچھ عناصر اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں۔خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے کے پی کے اور پنجاب اسمبلیوں کو تحلیل کرنے دھمکی اس وقت سامنے آئی جب عمران خان نے کہا کہ پارٹی اب کرپٹ نظام کا حصہ نہیں رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں