روپیہ گراوٹ کا شکار، ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ

کراچی(انتخاب نیوز)روپیہ گراوٹ کا شکار رہا ،ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہو گیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر مزید اوپر چلاگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 224 روپے کا ہو گیا ۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 223روپے 91 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں