نیب کا اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا حکم، اداروں کو مراسلہ جاری

لاہور (انتخاب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے وفاقی وزیر خزانہ اور ریونیو سینیٹر اسحاق ڈار کے منجمد اثاثے بحال کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لئے کارروائی شروع کردی گئی۔اس حوالے سے نیب نے اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کے لیے پنجاب کے مختلف اداروں کو مراسلہ جاری کر دیا۔خیال رہے کہ عدالت کے حکم پر اسحاق ڈار کے اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم اثاثہ جات میں پراپرٹی، مختلف بینک اکاؤنٹس شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں