پانامہ لیکس کیس میں نیب نے سیف اللہ برادران کو بے گناہ قرار دے کر کیس بند کر دیا

سرائے نورنگ (انتخاب نیوز) نیب نے پانامہ لیکس کیس میں سیف اللہ برادران کو بے گناہ قرار دے کر کیس کو بند کر دیا ہے۔چند سال قبل پانامہ لیکس نے ایک لسٹ جاری کی تھی جس میں دنیا کے امیر ترین افراد کے اثاثہ جات کو ظاہر کیا گیا جس میں خیبر پختونخوا کے کاروباری اور معروف سیاسی خاندان سیف اللہ برادران کا نام بھی شامل تھا۔سیف اللہ برادران نے ماضی کی طرح سیاسی اثر رسوخ استعمال کئے بغیر عدالتوں کا سامنا کیا اور یہ سلسلہ چند سال تک جاری رہا اور بالآخر نیب نے تحقیقات مکمل کرکے سیف اللہ برادران کو بری کرکے تمام الزامات کو عدم ثبوت کی بنا پر غلط قراردیدیا۔ دریں اثنا نیب کی جانب سے سیف اللہ برادران کو بری ہونے کے ضلع لکی مروت کی عوامی شخصیات سابق رکن قومی اسمبلی لکی مروت حاجی غلام محی الدین خان۔ملک ادریس خان۔ممتاز سماجی شخصیت حاجی شیر خان گنڈی۔شیر اعظم پنجمہ۔سیف اللہ خان چندو خیل اور انعام اللہ خان نے نیب فیصلے پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کا فیصلہ سیف اللہ برادران کا سچ ہونے کے لئے کافی ہے سیف اللہ برادران کی سیاست اور کاروبار ہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کی سیاسی اور کاروباری شخصیات کے لئے ایک نمونہ ہے دیگر شخصیات کو بھی چاہئے کہ سیاست اور کاروبار میں سیف اللہ برادران کی تقلید کریں۔مزید کہاکہ کاروبار میں اتار چڑاو ضرور آتا ہے تاہم سیف اللہ برادران نے ان تمام حالات کے باوجود ٹیکسز کی ادائیگی میں کوئی تاخیر نہیں کیاہے۔صرف یہی نہیں بلکہ ہزاروں کی تعداد میں اپنے ملازمین کو بے روزگار نہیں کیاہے۔ٹیکسٹائل ملز کی بندش کے بعد سینکڑوں ملازمین کو نکالنے کی بجائے تنخواہیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں