فارن فنڈنگ عمران خان کے گلے میں طوق کی طرح ہے، شازیہ مری

کراچی (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر تخفیف غربت اور سماجی تحفظ اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری شازیہ عطا مری نے عمران خان کی تقریر پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ1995میں گملے میں اگائی گئی وائرس کووڈ 18 کی صورت میں سامنے آئی اور ممنوعہ فارن فنڈنگ عمران خان کے گلے میں طوق کی طرح ہے اور عمران خان نے ممنوعہ فنڈنگ کا ایجنڈا پوری ایمانداری سے پورا کرنے کی کوشش کی۔ شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا اور ڈیفالٹ کرنا عمران خان کا مشن تھا فوج کی طرف سے سیاسی مداخلت ختم کرنے کے بیانیہ نے عمران خان کے ہوش اڑا دیئے ہیں۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہاکہ غیر خاندانی لوگ جب سیاست میں داخل کیئے جائیں دھونس، دھمکی اور گالی کی سیاست فروغ پاتی ہے،چور چور کا شور مچانے والے نے سیلاب متاثرین کے پیسے بھی ہڑپ کردیئے ہیں، عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے شور مچا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں