حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(انتخاب نیوز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کو ارشد شریف قتل پر جوڈیشل کمیشن بنانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔ایک بیان میں رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا ہیومن رائٹس کمیشن بھی ارشد شریف قتل کیس کو دیکھ رہا ہے، ہمیں فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار تھا، ہمیں لگا کہ شاید سپریم کورٹ ہیومن راٹس کمیشن سے کوئی ڈائریکشن آئے۔وزیرِ داخلہ نے کہا کہ ایسے کیسز میں انویسٹی گیشن جے آئی ٹی کرتی ہے جس کا فیصلہ ہو چکا، جے آئی ٹی میں قابل افسران رکھے جائیں گے، تمام ایجنسیز کے لوگ شامل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی نے جو بیانات دیے وہ بیان دینا کسی کو زیب نہیں دیتا، میاں شہباز شریف خود کو حکمران کہلوانا پسند نہیں کرتے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ نجی مال کو سیل کرنے سے متعلق مجھے اور وزیرِ اعظم کو قطعی کوئی علم نہیں تھا، جب پتہ چلا تو شہباز شریف نے فوری مال ڈی سیل کرنے کے احکامات دئیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں