گورننس اور معیشت تباہ ہو چکے، حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت روزانہ اپنی کرسی بچانے کی جنگ میں مصروف ہے، گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوںنے کہا کہ ملک پر جب سے موجودہ امپورٹڈ حکومت مسلط کی گئی ، دہشت گردی کے واقعات میں 52فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔انہوںنے کہا کہ گورننس اور معیشت تباہ و برباد ہوچکے ہیں، انتخابات کروائیں ،مستحکم حکومت قائم ہونے دیں جو معاملات کو دیکھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں