کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے باعث خصوصی توجہ کا مستحق ہے، گورنر سندھ

کراچی(انتخاب نیوز)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے باعث خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔کامران خان ٹیسوری سے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی گورنر ہاﺅس میں ملاقات ہوئی جس میں ملک کی مجموعی معاشی صورتحال، تاجروں و صنعت کاروں کو درپیش مسائل، اسٹیٹ بینک کی جانب سے انہیں ممکنہ مراعات کی فراہمی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ایز آف ڈوئنگ بزنس پر عملدرآمد میں سٹیٹ بینک آف پاکستان اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے معاشی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہونے کے باعث خصوصی توجہ کا مستحق ہے، ملکی برآمدات میں اضافہ کے لئے ایکسپورٹرز کو مراعات دی جانا ضروری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں