جنگی ہیلی کاپٹر دوران تربیت گر کر تباہ،سوار تمام عملہ ہلاک

ماسکو:روسی فضائیہ کا ایک ایم آئی 8 ٹریننگ ہیلی کاپٹر ماسکو کے شمال مغرب میں گر کر تباہ ہوگیا ہے،اطلاعات کے مطابق روسی وزارت دفاع کی طرف سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہےکہ ماسکو کے شمالی علاقے میں ایک روسی جنگی ہیلی کاپٹردوران تربیت گرکرتباہ ہوگیا ہے، اس حادثے میں سوار عملے کے تمام لوگ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے ہیں‌۔روسی وزارت دفاع کے مطابق ہیلی کاپٹر روسی دارالحکومت کے شمال مغرب میں واقع کلن نامی قصبے سے تقریبا 20 کلو میٹر دور گر کر تباہ ہوا۔ فوج نے بتایا کہ طیارہ ایک ویران علاقے میں گر گیا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس واقعے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹرمیں‌سوارتمام لوگ ہلاک ہوگئے

اپنا تبصرہ بھیجیں