گراں قدر خدمات کے اعتراف میں جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو نشان امتیاز سے نوازا گیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب اعلیٰ عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی)جنرل ساحر شمشاد مرزا اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیرکو ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری)سے نواز دیا۔ ایوان صدر میں اعزازات دینے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف،وزیراعظم آزاد کشمیر تنویرالیاس،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سمیت وفاقی وزراء خواجہ آصف، سردار ایاز صادق اور مریم اورنگزیب اور مسلح افواج کے افسران نے شرکت کی۔واضح رہے کہ جنرل ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جگہ جنرل عاصم منیر نے نئے آرمی چیف کے طور پر کمان سنبھالی تھی، جبکہ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے گزشتہ ماہ نومبر میں جنرل ندیم رضا کی جگہ نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں