وفاقی کابینہ نے روس سے ساڑھے چارلاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر گیارہ (11) منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن (Exploration) لائسنسز کی بحالی کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کے نتیجے میں ان گیارہ (11)بلاکس میں ایکسپلوریشن (Exploration) سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔وفاقی وزارتِ تجارت کی سفارش پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔ اس معاہدہ پر تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔ روس سے ساڑھے چارلاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی،روس سے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے تمام کابینہ ممبران کو خوش آمدید کہا۔ اجلاس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس کا اعلامیہ کیا گیاجس کے مطابق وفاقی کابینہ نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر گیارہ (11) منسوخ شدہ پٹرولیم ایکسپلوریشن (Exploration) لائسنسز کی بحالی کی منظوری دے دی۔ اس اقدام کے نتیجے میں ان گیارہ (11)بلاکس میں ایکسپلوریشن (Exploration) سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی کی طرف سے پاکستان میں 2022 کے سیلاب کے تناظر میں Post Disaster Needs Assessment (PDNA) کی رپورٹ پیش کی گئی۔ PDNA وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی نے ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، اقوام ِ متحدہ، تمام صوبائی حکومتوں، حکومت گلگت بلتستان، حکومت آزاد جموں وکشمیر، سول سوسائٹی، ایکڈیمیہ (Academia) اور این جی اوز (NGOs)کے ساتھ مل کر ترتیب دیا۔ اس ایسیسمنٹ کے تحت چورانوے (94) اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات خصوصاً معیشت کیسترہ (17) بڑے شعبوں بشمول صحت، زراعت، صنعت، انفر اسٹرکچر، مواصلات وغیرہ کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے تخمینہ پر بحث کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ رپورٹ کے مطابق سیلاب سے سب سے زیادہ نقصان صوبہ سندھ کو پہنچا اور سیلاب سے پورے ملک میں زراعت کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا۔اجلاس کو بتایا گیا کہPDNA کی مدد سے درمیانی مدت سے طویل مدت منصوبہ بندی کرنے میں معاونت ملے گی تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی ازسرِنو تعمیر کی جاسکے جو کہ موسمیاتی تبدیلی سے مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ PDNA کے تناظر میں Resilient, Recovery Renovation and Rehablitation Plan ترتیب دیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں تمام متعلقہ وفاقی وزارتوں / ڈویڑنز اور تمام صوبائی حکومتوں سے مشاورت کی جارہی ہے۔وزیراعظم نے PDNA کو ترتیب دینے پر وفاقی وزارتِ منصوبہ بندی کی کارکردگی کو سراہا اور Resilient, Recovery, Renovation and Rehablitation Plan کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔وزیراعظم نے مزید ہدایت کی کہ اس حوالے سے تمام صوبوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی رائے ضرور لی جائے۔ وفاقی کابینہ نے وفاقی وزارتِ تجارت کی سفارش پر پاکستان اور تاجکستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے پر دستخط کی منظوری دے دی۔ اس معاہدہ پر تاجکستان کے صدر کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران دستخط ہونے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کے 29-11-2022 اور 02-12-2022 کو منعقد ہونے والے اجلاسوں میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ وفاقی کابینہ نے کیبنٹ کمیٹی برائے ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز Cabinet Committee for the disposal of Legislative Cases(CCLC) کے01-12-2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ا سکے علاوہ کابینہ نے روس سے ساڑھے چارلاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی اجازت دے دی،روس سے 372 ڈالر فی میٹرک ٹن گندم درآمد کی جائے گی، ذرائع کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ڈونرز کانفرنس جلد بلانے کا فیصلہ کیا۔وزارت اطلاعات میڈیا مہم کیلئے 2 ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی توثیق کی گئی،عام انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کو 15 ارب روپے دینے کی بھی منظوری دی گئی،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کی ہے،ارکان پارلیمنٹ کے اسکیموں کیلئے 8 ارب کی سمپلیمنٹری گرانٹ منظوردی گئی ہے اس کے ساتھ ساتھ کے الیکٹرک کیلئے یکساں ٹیرف کے فیصلے کی بھی توثیق کردی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں