گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرالی، ٹک ٹاک بھی جلد اپنا دفتر کھول لے گا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) گوگل نے پہلی بار بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرالی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کے مطابق گوگل نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں بطور کمپنی رجسٹریشن کرالی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سوشل میڈیا قوانین کے تحت حکومت نے سوشل میڈیا کمپنیوں کو رجسٹریشن کا پابند کیا ہے اور اسی وجہ سے گوگل نے بطور کمپنی پاکستان میں رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گوگل کا سرور پاکستان میں بنے گا تو پاکستانی صارفین کا ڈیٹا محفوظ ہوگا، ورنہ ابھی تمام کمپنیوں کا ڈیٹا ملک سے باہر محفوظ کیا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے بتایا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے بھی جلد پاکستان میں دفتر قائم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پالیسیوں کے عدم تسلسل اور عدم استحکام کے باعث کمپنیاں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں