پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن آج منایا جائیگا

جہانیاں : پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی حقوق کا عالمی دن 10دسمبر ہفتہ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد دنیا بھر میں انسانی حقوق کی قدر و اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے جہانیاں سمیت ملک بھر میں انسانی حقوق کیلئے سرگرم تنظیموں اورسماجی اداروں کے زیر اہتمام سیمینارز،واک،مذاکرے،تقریبات اور مختلف ورکشاپس کا اہتمام کیاجائے گا۔انسانی حقوق کا عالمی دن ہر برس دس دسمبر کو منایا جاتا ہے پہلی مرتبہ یہ عالمی دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام 1948ء کو منایا گیا تھا۔#/s#

اپنا تبصرہ بھیجیں