گجرات، ڈمپراورمزدا میں تصادم، 4 افراد جاں بحق

گجرات(انتخاب نیوز)گجرات کے علاقہ لالہ موسیٰ میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور مزدا کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جبکہ حادثہ کے نتیجہ میں تین مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔ ریسکیو 1122کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کوعزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ڈمپر سڑک پر ساتھ چلتے ٹرک پر الٹ گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں ٹرک میں سوار چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں سے دو کا تعلق ملتان، ایک لاہور اور ایک کا تعلق ایبٹ آباد سے بتایا گیا ہے جبکہ ٹرک میں مویشی بھی موجود تھے۔ حادثہ کے نتیجہ میں تین مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں