بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت 26 ارکان نے شرکت کی

کوئٹہ:بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں قائد ایوان وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان سمیت 26 ارکان نے شرکت کی، تفصیلات کے مطابق بدھ کو بلوچستان اسمبلی کا ریکوزیشن اجلاس ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں اپوزیشن اور حکومت کے 13،13ارکان نے شرکت کی، اجلاس میں حکومتی جماعتوں بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان قائد ایوان وزیراعلیٰ جام کمال خان صوبائی وزراء میر ضیاء لانگو، نور محمد دمڑ،وزیر اعلی کے مشیر محمد خان لہڑی،ڈاکٹر ربابہ، دنیش کمار، بشری رند، عوامی نیشنل پارٹی کے اصغر خان اچکزئی، صوبائی وزیر انجینئرزمرک خان اچکزئی،وزیراعلیٰ کے مشیر ملک نعیم بازئی، پی ٹی آئی کے سردار بابر موسیٰ خیل، مبین خلجی،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نائل جبکہ اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں جمعیت علما ء اسلام کے پارلیمانی و اپوزیشن لیڈر ملک سکندر خان ایڈوکیٹ، حاجی عبدالواحد صدیقی، اصغر ترین، حاجی نواز کاکڑ، بانو خلیل، مکھی شام لعل لاسی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے ملک نصیر شاہوانی، ثناء بلوچ، میر اکبر مینگل، احمد نواز بلوچ، اختر حسین لانگو، زینت شاہوانی، پشتونخواء ملی عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے نے شرکت کی

اپنا تبصرہ بھیجیں