بلوچستان، 4ملزمان گرفتار، مسروقہ سامان برآمد

کوئٹہ:خضدار میں لیویز کی کاروائی موٹر سائیکل چور گرفتار دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد، لیویز کے مطابق بدھ کو خضدار کے علاقے باغبانہ میں لیویز نے ایک مکان پر چھاپہ مار کر موٹر سائیکل چور خان محمد ولد علی کو گرفتار کرلیا اوراس کے قبضے سے دو مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلیں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی دریں ا ثناء اسسٹنٹ کمشنر چاغی جاوید ڈومکی کے مطابق گزشتہ روز مختلف گاڑیوں کو لوٹنے والے 3 ڈاکوؤں کو اسلحہ اور چوری شدہ سامان سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے ڈاکوؤں کے قبضے سے ایرانی (زمباد)پک اپ گاڈی کھاد اور پستول راونڈز تحویل میں لے لئے گئے ہیں گرفتار ہو نے والے ڈاکو ؤں میں مقصود، محمد عمر، اور عبد الرحمان شامل ہیں جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں