تربت یونیورسٹی میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

تربت:یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابر کی زیرصدارت تربت یونیورسٹی کے ویڈیوکانفرنسنگ روم میں ایک اہم اجلاس منعقدہواجس میں کروناوائرس اور لاک ڈاون کے پیش نظر آن لائن کلاسزشروع کرنے،لرننگ منیجمنٹ سسٹم اور امتحانات کے انعقادکے علاوہ دیگرتعلیمی معاملات پرغورکیاگیا۔ اجلاس میں تربت یونیورسٹی کے رجسٹرارغلام فاروق، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ساوشل سائنسز کے ڈین پروفیسرڈاکٹرعبدالصبور،فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن کے ڈین پروفیسرڈاکٹرگل حسن،فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ کے ڈین ڈاکٹرحنیف الرحمان، کنٹرولرامتحانات تنویر احمد، ڈائریکٹرگوادرکیمپس اعجاز احمد،شعبہ منیجمنت سائنس کے چیئرمیں ڈاکٹروسیم برکت، شعبہ کیمسٹری کے چیئرمین ڈاکٹر نعیم اللہ (ویڈیولنک کے ذریعے)،شعبہ کمپیوٹرسائنس کے چیئرمین مختار حسین، چیئرمین شعبہ لاء محمودامیر،چیئرمین شعبہ اکنامکس بیبگر،چیئرمین شعبہ پولیٹیکل سائنس چنگیزاحمد، چیئرمین شعبہ انگلش مظہرگچکی، چیئرمین شعبہ کامرس وارث رشید، چیئرمین شعبہ تعلیم منظور احمد اور ڈپٹی رجسٹرار گنگزاربلوچ کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران سماجی دوری اور کروناوائرس سے بچاو کے د یگر حفاظتی اقدامات کا خیال رکھاگیا۔ وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے آن لائن کلاسز اور امتحانات کے بارے میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین کی وائس چانسلرز کے ساتھ ہونے والی میٹنگز میں کئے گئے فیصلوں اور گائیڈلائنز کے بارے میں اجلاس کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کمپیوٹرسائنس اور ڈایئریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعلقہ افسران کو ہدایت کی آن لائن کلاسز شروع کرانے کے لئے تمام انتظامات کو جلدحتمی شکل دیاجائے۔ اس موقع پرشعبہ کمپیوٹرسائنس کے چیئرمین مختار حسین نے لرننگ منیجمنٹ سسٹم(ایل ایم ایس)فیکلٹی کی تربیت اور کورس مواد اپ لوڈ کرنے کے علاوہ آن لائن کلاسز اور امتحانات کے بارے میں تیکنیکی پہلووں کے حوالے اجلاس کو بریف کیا۔رجسٹرار غلام فاروق نے اساتذہ کرام اور طالب علموں کے درمیان رابطے کا ایک بہتر میکینزم بنانے کی ضرورت پر زوردیااور تجویز پیش کی گئی کی کیوای سی کے ڈیٹا انالسٹ کی جانب سے طلاب علموں کے ساتھ شروع کیا گیا سروے کے نتائج آنے کے بعد طالب علموں کے ساتھ رابطے کا ایک لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔پروفیسرڈاکٹر عبدالصبورنے تجویز پیش کی کہ فائنل سمسٹر ایم اے ایم ایس سی کے فورتھ سمسٹراوربی ایس کے 8th سمسٹرکے طلبہ وطالبات اپنا فائنل سمسٹر کا امتحان دے چکے ہیں اب انکا تھیسس پرجیکٹ پریزنٹیشن لیاجاسکتاہے۔ڈاکٹرحنیف الرحمان نے بتایا کہ ایچ ای سی کی گائیڈلائنز کے مطابق فائنل سمسٹر کے طالب علموں کا پروجیکٹ پریزنٹیشن تھیسس ڈیفنس بذریعہ آن لائن یا سماجی دوری کے اصولوں اور کروناوائرس سے بچاو کے دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے کیمپس میں لئے جاسکتے ہیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیاکہ ایچ ای سی گائیدلائنز کے مطابق شعبہ بلوچی، کیمسٹری اور منیجمنٹ سائنسز کے ریسرچ سکالرز کے تھیسز سائینوپسز، سائنوپسز ڈیفنس اور پریزنٹیشن منعقدکئے جائیں گے۔پروفیسرڈاکٹر عبدالصبورنے بتایاکہ انہوں نے شعبہ پولیٹیکل سائنس،شعبہ ایجوکیشن، شعبہ بلوچی اور شعبہ انگلش کو مڈٹرم امتحان کی جگہ طالب علموں کو اسائنمنٹ دینے کی یدایات جاری کی ہیں اور تقریبا اس فیکلٹی کے تمام طالب علموں کو اسائنمنٹ دیئے جا چکے ہیں۔آخرمیں وائس چانسلرنے تمام ممبران کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا ایک اوراجلاس عید کی چھٹیوں کے بعد منعقدکیاجائے گاجس میں موجودہ سمسٹر اور آنے والے سمسٹرکے حوالے تربت یونیورسٹی کی پالیسی کا اعلان کیاجائے گا۔online classes meeting UoT

اپنا تبصرہ بھیجیں