مغربی بنگال اور بنگلادیش سمندری طوفان کی زد میں

سمندری طوفان امفان نے بھارت اور بنگلادیش میں تباہی مچادی، طوفان سے ہلاک افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق انتہائی طاقتور سمندری طوفان امفان گزشتہ روز بھارتی ساحل سے ٹکرایا تھا۔ بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہے کہ طوفان سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہوگئی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔مغربی بنگال کے بعض دیگر اضلاع میں بھی تباہی ہوئی ہے۔ شدید بارشوں کے باعث زیادہ متاثرہ علاقوں میں اب تک امدادی کارروائیاں شروع نہیں کی جاسکیں۔سمندری طوفان امفان کو بنگال میں کئی دہائیوں کا طاقت ور طوفان قرار دیا جارہا ہے۔ ریاستی وزیراعلیٰ ممتا بینر جی کا کہنا ہےکہ طوفان کورونا سے بڑی آفت ہے۔دوسری جانب سمندری طوفان امفان سے بنگلادیش کے3ساحلی اضلاع میں 4 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ بنگلادیش کےمتاثر ہونے والے ساحلی اضلاع میں ستکھیرا، سندربن، کورگرام اور جمال پور شامل ہیں۔طوفان کےباعث بنگلادیش کی ساحلی علاقوں میں تیزہواؤں کےساتھ شدید بارش بھی ہورہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں