کورونا وائرس کے علاج کیلئے برازیل میں دوا کی منظوری

ساؤپولو: برازیل کی حکومت نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہائڈرو کیسکلوروکائن دوا کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق برازیل کے صدر کی جانب سے دباؤ کے بعد ایک اور وزیر صحت نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد وزارت صحت نے کرونا وائرس کے علاج کے لیے ہائڈرو کیسکلوروکائن دوا کی منظوری کے حوالے سے نئی ہدایات جاری کر دیں۔برازیلین صدر جیئر بولسونارو کا منگل کے روز کہنا تھا کہ کرونا کے حوالے سے عبوری وزیر صحت ایڈورڈو پازیلو نئے پروٹوکول پر دستخط کریں گے۔خیال رہے کہ کرونا وائرس کے لیے فی الحال کوئی منظور شدہ علاج یا ویکسین موجود نہیں ہے، لیکن کئی دہائیوں پرانی ہائڈرو کیسکلوروکائن کو بڑے پیمانے پر استعمال کیا گیا ہے جس میں کرونا وائرس تنفس کی بیماری کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ویٹرنس ہیلتھ ایڈمنسٹریشن کے اعداد و شمار سے پتہ چلا ہے کہ معیاری دیکھ بھال کے ساتھ ہائڈرو کیسکلوروکائن دیے گئے 97 مریضوں میں سے 28 فیصد مریض مرگئے جبکہ اس کے مقابلے میں 158 مریضوں کے 11 فیصد وہ تھے جنہیں یہ دوا نہیں دی گئی۔ہائڈرو کیسکلورو کائن اور اینیٹی بائیوٹک ایزیتھو مائسن دیے گئے 113 مریضوں کی اموات کی شرح 22 فیصد تھی۔ہائڈرو کیسکلوروکائن ملیریا کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہے کچھ ممالک انہیں کرونا وائرس کے مرض کے علاج کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ یہ کلوروکین کی طرح ہے اور ملیریا کی متعدد اقسام کے ساتھ ساتھ لیوپس ایریٹومیٹوس کے علاج میں بھی مفید ہے۔ہائڈرو کیسکلوروکائن پلاسموڈیم ویوکس، پی ملیریا، پی اوول اور پی فالسیپیرم کے حساس تناؤ کے خلاف موثر ہے ہائڈرو کیسکلوروکائن لیوپس ایریٹیمیٹوس کی وجہ سے ہونے والی سوجن کو روکتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں