حکومت بلوچستان کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری شروع

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ کی تیاری شروع کردی گئی، ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت میں شامل وزراء کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی کی تفصیلی رپورٹ مرتب کرنے کا آغاز ہوچکا ہے اس سلسلے میں وزراء کی جانب سے شروع کئے جانے والے منصوبوں کی تکمیل، صوبے کی بہتری کے لئے اپنائی جانے والی پالیسیوں،فنڈز کے استعمال، محکموں میں گڈ گورننس کا جائزہ لیا جارہا ہے اس حوالے سے ہر محکمے کی ایک مفصل رپورٹ کی تیاری شروع کردی گئی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں