، بیس دنوں میں صوبے میں کورونا وائرس کے 2ہزار کیس رپورٹ ہوئے ،لیاقت شاہوانی

کوئٹہ:ترجمان حکو مت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر اس بار عید سادگی سے منائی جائیگی عید میلے نہیں ہونگے، اب تک لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر 2180سے افراد گرفتار کئے گئے، گزشتہ 20دنوں میں صوبے میں کورونا وائرس کے 2ہزار کیس رپورٹ ہوئے ہیں، ٹرانسپورٹ کھولنے سے وائرس صوبے کے دیگر اضلاع میں منتقل ہو سکتاہے، تعلیمی ادارے اور پبلک ٹرانسپورٹ کو کھولنے کا انحصار تاجر برادری کی جانب سے ایس او پیز پر درآمد پرہے ہمیں کورونا وائرس کے ساتھ جینا سیکھنا ہوگا، یہ بات انہوں نے جمعرات کو سول سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ صوبے میں سمارٹ لاک ڈوان میں مزید 2 جون تک توسیعی کردی گئی ہے، تاجروں کے کہنے پر لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈوان میں تبدیل کیابیکری شاپس کو بھی سمارٹ لاک ڈوان سے استثنی حاصل ہے۔لیاقت شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان کے 30 فیصد علاقوں میں کوروناوائرس پہنچا ہی نہیں یا تو بہت کم ہے خدشہ ہے کہ اگر پبلک ٹرانسپورٹ کھولی گئی تو اس سے وائرس صوبے میں تیزی سے پھیے گا ہماری کوشش ہے کہ جو اضلاع محفوظ ہیں وہ کورونا وائرس سے متاثرنہ ہوں،اس لئے ٹرانسپورٹ نہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ایس او پیز پر عملدرآمد کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی کھولا جاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس مرتبہ عید سادگی سے منانے کا اعلان کیا ہے اس بار عید کے موقع پر روایتی میلے وغیر نہیں ہونگے،بلوچستان میں کورونا وائرس سے متاثرافراد کی تعداد2968 ہے کورونا وائرس سے 79فیصد مرد افراد اور21فیصد خواتین متاثر ہوئے ہیں،20 مارچ کو صوبے میں کورونا کے 92 کیسز تھے یکم مئی اب تک 1919کیسز سامنے آئے ہیں،20 دنوں میں کورونا کے 2000 کیسز رپورٹ ہو ئے جو 65 فیصد ہے تشو یش کی بات ہے کورونا سے نوجوان زیادہ متاثرہ ہورہے ہیں کورونا سے 20 سے 40 سال کے عمر کے لوگ زیادہ متاثر ہورہے ہیں، بلوچستان میں کورونا سے بچے 10 فیصد جب کہ بزرگوں میں 6.5 فیصد متاثر ہوئے ہیں کو ئٹہ میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی شرح 90ہے لوگ شاپنگ کرتے وقت احتیاط کریں۔انہوں نے کہا کہ سمارٹ لاک ڈوان پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے، گزشتہ دوماہ کے دوران 11سو سے زائدد دوکانوں کو سیل جبکہ 16 مئی سے 20 مئی تک خلاف ورزی کرنے والے 720 افراد جو گرفتار کرلیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں