PIA کی پرواز کو کراچی میں حادثہ، سو سے زائد جاں بحق

کراچی: کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، 80 سے 90 کے قریب مسافر طیارے میں سوار تھے، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی۔عینی شاہد کا کہنا ہے طیارے کو حادثہ 2 بج کر 35 منٹ پر پیش آیا، رن وے اور آبادی کے درمیان ایک روڈ کا فاصلہ ہے جہاں طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ لاہور سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی ایک پرواز کراچی میں لینڈنگ سے ایک منٹ قبل حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی کے 303 لینڈنگ اپروچ پر تھی کہ کراچی ایئرپورٹ کے جناح ٹرمینل سے محض چند کلومیٹر پہلے ملیر ماڈل کالونی کے قریب جناح گارڈن کی آبادی پر گر گئی۔اطلاعات ہیں کہ جہاز میں 95 مسافر اور عملے کے ارکان سوار تھے۔حادثے کے بعد آگ لگ گئی اور قریب کی آبادی کو بھی آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔سول ایوی ایشن، فائر بریگیڈ، پولیس، رینجرز اور دیگر اداروں کی جانب سے امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں