کراچی:حادثے کا شکار ہونیوالے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست جاری

کراچی: کراچی ایئرپورٹ کے قریب حادثے کا شکار ہونے والےقومی ایئر لائن ( پی آئی اے) کے طیارے میں سوار مسافروں کی فہرست سامنے آ گئی۔خیال رہے کہ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا مسافر طیارہ کراچی میں لینڈنگ سے کچھ دیر قبل رہائشی علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس سے متعدد افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8303 میں 99 مسافر اور عملے کے 8 ارکان سوار تھے تاہم جاں بحق افراد کے حتمی اعداد و شمار نہیں دیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں