آن لائن کلاسز کا اجراء بلوچستان اور ملک کے دور دراز طلبہ کیساتھ زیادتی ہے۔ عبداللہ میر

کراچی :بی ایس او کراچی زون کے صدر عبداللہ میر نے کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے یکم جون کو جامعات میں آن لائن کلاسز کا اجراء بلوچستان اور ملک کے دور دراز طلبہ کیساتھ زیادتی ہے۔انہوں نے کہا ایچ ای سی کا فیصلہ بلوچستان میں انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے نافذ العمل نہیں ہوسکتا۔ ایچ ای سی کے آن لائن کلاسز کے اجراء سے بلوچستان کے طلبہ کا تعلیمی سال ضائع ہوجائے گا۔آخر میں کہا ایچ ای سی طلبہ کے مفاد میں اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے یا حکومت بلوچستان کے تمام اضلاع میں انٹرنیٹ سروس بحال کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں