طیارہ حادثہ، تحقیقاتی ٹیم کابینہ کی منظوری کا انتظار کئے بغیر تحقیقات شروع کرے، عمران خان

اسلام آباد:طیارہ حادثہ کی تحقیقات کے لئے حکومت پاکستان نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ وزیراعظم عمران خان نے تحقیقاتی ٹیم کو کابینہ کی منظوری کا انتظار کیے بغیر فوری تحقیقات شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔چار رکنی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی ائیر کموڈور عثمان غنی کریں گے، ائیر کموڈور عثمان غنی سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ کے سربراہ ہیں۔ ونگ کمانڈر ملک محمد عمران، گروپ کیپٹن توقیر اور جوائنٹ ڈائریکٹر اے ٹی سی ناصر مجید ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں۔کمیٹی نے تمام ریکارڈ حاصل کرلیا، کمیٹی فوری طور پر حکومت کو ابتدائی رپورٹ پیش کرے گی۔ حادثے کی جامع رپورٹ ایک ماہ کے اندر مکمل کر کے دی جائے گی۔ کیبنٹ سیکرٹریٹ ایوی ایشن ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں