کوئٹہ کی مقامی عدالت میں شادی کرنیوالا جوڑا تحفظ کیلئے ڈیرہ اللہ یار پہنچ گیا

جعفر آباد (انتخاب نیوز) کوئٹہ کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا تحفظ کے لیے ڈیرہ اللہ یار پہنچ گیا، لڑکی کے والدین اور رشتہ دار قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، تحفظ فراہم کیا جائے، تفصیلات کے مطابق: کوئٹہ کی مقامی عدالت میں پسند کی شادی کرنے والے نوجوان دلاور بھٹی اور دوشیزہ شہربانو شیخ تحفظ کے لیے ڈیرہ اللہ یار پہنچ گئے، پسند کی شادی کرنے والے جوڑے دلاور بھٹی اور شہربانو شیخ نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں جیکب آباد کے رہائشی ہیں 8 ماہ قبل دونوں کا رابطہ موبائل فون کے ذریعے ہوا اور دونوں نے ایک دوسرے کو پسند کرکے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تاہم لڑکی کے والد جمال خان شیخ شہربانو کی شادی انکی پسند کے بغیر کسی اور جگہ کروانے چاہتے تھے جسکے باعث ہم گھر سے بھاگ کر کوئٹہ کی مقامی عدالت پہنچے اور کورٹ میرج کیا، تمام عدالتی دستاویزات موجود ہیں باوجود انکے لڑکی کے والدین جن میں برکت علی، خان محمد، نصیب اللہ اور بندے علی جعفری ہمارے پسند کی شادی سے ناخوش ہیں اور ہمیں قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، نوجوان دلاور کا کہنا تھا کہ انکی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں، وہ سیلز مین تھا اب دھمکیوں کے باعث کاروبار کرنے بھی نہیں جا رہا، انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ انکے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں