پاکستان بار کونسل کے عہدیداروں کی نامزدگی، بلوچستان، سندھ کو نظر انداز کرنے کیخلاف 6 ارکان کا واک آؤٹ

کوئٹہ، اسلام آباد (انتخاب نیوز) پاکستان بار کونسل کے وائس چیئر مین اور چیئر مین ایگز یکٹو کی نامزدگی میں بلوچستان اور سندھ کو نظر انداز کرنے کے خلاف سندھ اور بلوچستان کے چھ ارکان کا واک آؤٹ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو پاکستان بار کونسل کے وائس چیئرمین اور چیئر مین ایگزیکٹو پاکستان بار کونسل کی نامزدگی کے اجلاس کے دوران بلوچستان سے پاکستان بار کونسل کے رکن منیر کاکڑ ایڈوکیٹ نے اعتراض اٹھا یا کہ گزشتہ تین سالوں سے سندھ اور بلوچستان کے نمائندگان کو ان عہدوں کے لئے نظر انداز کیا جارہا ہے پاکستان با ر کونسل فیڈریش کی علامت ہے اس میں امتیازی سلوک فیڈریشن کی روح کو متاثر کرتا ہے اور بلوچستان اور سندھ کے وکلاء میں احساس محرومی کا معجب بن رہا ہے جس کے خلاف بار کونسل کے اراکین منیر احمد کاکڑ، شفقت محمود چوہان، چوہدری اشتیاق احمد، شہاب سرکی، طاہر فراز عباسی، عابد زبیری نے احتجاجاً واک آؤ ٹ کیا۔ اراکین نے فواد چوہدری ایڈوکیٹ کی گرفتاری کی بھی مذمت کی ہے اور انکی فوری گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں