سندھ،دس سال سے کم عمر کے 800 سے زائد بچوں میں وائرس کی تشخیص

کراچی (این این آئی)سندھ حکومت کے مشیر مرتضیٰ وہاب نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ صوبے میں اب تک دس سال سے کم عمر کے 882 سے بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ بڑا اضافہ بتاتا ہے کہ ہم نے کتنی لاپرواہی کی ہے اور بدقسمتی سے وائرس اپنے ساتھ گھر لے آئے ہیں،اب بھی احتیاط کرنے کا موقع ہے۔ کیا ہم خریداری اور میل جول مؤخر نہیں کر سکتے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں