کورونا تیزی سے پھیل رہا، سہولیات کم ہیں، ینگ ڈاکٹرز بلوچستان

کوئٹہ:صدرینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں طبی سہولیات کم ہیں،کورونا کے خاتمے کے لئے حکومت اور عوام ڈاکٹرز کمیونٹی کا ساتھ دیں۔ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صدر ڈاکٹر یاسر اچکزئی نے آ ئسولیشن کے دوران اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ میراکورونا رپورٹ مثبت آنے کے بعد خود کو آئسولیٹ کیا ہواہے،پہلے سے بہتر محسوس کررہا ہوں،میری خیریت معلوم کرنے پر ڈاکٹرز کمیونٹی،سول سوسائٹی،صحافیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں،ڈاکٹر یاسر نے اس عز کا اظہارکیا کہ وہ کورونا سے مکمل صحتیاب ہونے کے بعد دوبارہ طبی خدمت سرانجام دینگے اور کوروناکی صورتحال میں اپنا مزید حصہ ڈالینگے،انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے لیکن طبی سہولیات کم ہیں تاہم کورونا کے خلاف اس جنگ میں ڈاکٹرز کمیونٹی پرعزم ہیں، انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتیاط کریں اور ایس او پیزپر عمل کریں،کورونا کے خاتمے کے لئے حکومت اور عوام ڈاکٹرز کمیونٹی کے ساتھ تعاون کریں کورونا کو جلد شکست دینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں