شراکت داروں سے مشاورت کے بغیر لاک ڈاؤن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ:سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے اصل متاثرہ،متعلقہ،طبقات مزدور،کسان،طالب علم،علماء،وکلاء،تاجر،صنعتکار،فن کار،بے روزگار،دکاندار،پیشہ ورانہ کاروبار کے حامل تمام افرادہیں اس بابت کسی فیصلے سے قبل فریقین کے نمائندوں سے مشاورت واعتمادمیں لئے بغیرکوئی بھی فیصلہ آئین کے تحت بنیادی حقوق کے خلاف ہے حکمران و عملدار یعنی انتظامیہ تنخواہ دار اور اس عمل سے مستفیذ ہونے والے فریق ہیں اس لئے تنخواہ داروں کا کوئی فیصلہ مفادات کے طابع اور جانب دارانہ ہوگی ان کی جانب سے امور مملکت کی ناکامی،جبر سمجھی جائے گی اور عوام اس پر کوئی بھی ردعمل دینے میں آزادہوں گے اس لئے عوام کو اشتعال دئے بغیر افہام و تفہیم کو بالائے طاق رکھتے ہوئے لاک ڈاؤن کو عوام پر سکائی لیپ کی طرح مسلط نہ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں