وزیر اعلی کے زیر صدارت پی ایس ڈی پی کا اجلاس

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے زیر صدارت پی ایس ڈی پی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میںایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی اجلاس کو رواں مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ مالی سال کے مجوزہ ترقیاتی پروگرام پر بریفنگ دی، اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل 2448 منصوبوں میں سے 1453 منصوبے مکمل کر لیے جائیں گے۔995 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ مالی سال میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔اجلاس میں ہدایت کیا گیا کہ ترقیاتی محکموں کو جاری منصوبوں پر عملدرآمد تیز کیے جائیں گے۔ اجلاس میں آئندہ مالی سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات جاری منصوبوں کی پیش رفت کے مطابق محکموں کو فنڈز کا اجرا کرے گا۔ محکمے آئندہ مالی سال کے لیے بہتر تیاری کے ساتھ مفاد عامہ کے ترقیاتی منصوبے پیش کریں۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بڑے ترقیاتی محکموں میں pc .1 اور ترقیاتی منصوبوں کی دستاویزات کی تیاری کے لیے پروکیور منٹ ماہرین کی آسامیاں پیدا کی جائیں گی۔ اجلاس میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں پلاننگ اور مانیٹرینگ کے شعبوں کے ماہرین کی خدمات کے حصول کا فیصلہ ہوا، اجلاس میں مختلف شعبوں کے محاصل میں اضافے کی تجاویز اور اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اتفاق ہوا کہ بلوچستان ریونیو اتھارٹی مائیننگ لائیو سٹاک زراعت ماہی گیری اور خدمات کی فراہمی کے شعبوں میں بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ صوبے کی آمدنی کو بڑھایا جاۓ گا۔ وزیر اعلی نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی کے بغیر ترقیاتی منصوبہ بندی اور صوبے کی آمدنی میں اضافے کے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ شعبہ جاتی ماہرین کی خدمات کی عدم دستیابی سے فنڈز اور وقت کے ضیاع کا احتمال رہتاہے۔بلوچستان کی مالی و ترقیاتی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی اور محاصل کے حصول کے حامل شعبوں پر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف شعبوں کے ماہرین ملک سے جارہے ہیں جس سے ماہرین کا قومی سطح پر انحطاط پیدا ہو رہاہے، ہمیں اپنے ماہرین کی حوصلہ افزائ کرتے ہوۓ ان کی خدمات سے استفادہ کرنا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں