سندھ اسمبلی کے آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق، ایم پی ایز کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار

کراچی:آٹھ اراکین میں کورونا کی تصدیق کے بعد ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے جبکہ اسٹاف کے بھی ٹیسٹ ہوں گے،اس سلسلے میں ٹیمیں بنادی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق ارکان سندھ اسمبلی کیلئے کورونا ٹیسٹ لازم قرار دے دیا گیا، اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے اراکین کولازمی کوروناٹیسٹ کرانا ہوگا، سندھ اسمبلی کا اجلاس3 جون کو ہوگا۔اس سلسلے میں محکمہ صحت سندھ نے اراکین اسمبلی کیلئے کروناٹیسٹ کیلئے خصوصی ٹیم تشکیل دے دیں، اسمبلی سیکریٹریٹ کی درخواست پرٹیم متعلقہ شہروں میں ہی ٹیسٹ کیلئے نمونے حاصل کرے گی۔سندھ اسمبلی کے اسٹاف کے بھی کوروناٹیسٹ ہوں گے، حکومت واپوزیشن میں سندھ اسمبلی اجلاس میں کم تعداد میں ارکان کی شرکت پراتفاق کرلیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی نے 60سال سے زائد عمر اور مختلف بیماریوں میں مبتلا ارکان کو نہ آنے کا مشورہ دیا ہے۔خیال رہے شہر قائد میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی اور مزید 2 اراکین سندھ اسمبلی میں وائرس تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد کورونا سے متاثرہ ارکان کی تعداد 8 ہو گئی، جس میں سے 3 ارکان سندھ اسمبلی کرونا وائرس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔گذشتہ روز سندھ اسمبلی کے دو اراکین سعدیہ جاوید اور ساجد جوکھیو میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی، جس پر انہوں نے خود کو گھر میں آئیسولیٹ کرلیا تھا، اس سے قبل ایم کیوایم کی رکن سندھ اسمبلی منگلا شرما میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔پیپلز پارٹی کے رکن ڈاکٹر سہراب سرکی اور لیاقت آسکانی بھی کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ کرونا کی وجہ سے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہرکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کورونا وائرس سے صحت یاب ہوگئے اور رکن سندھ اسمبلی راناہمیر سنگھ کی دوسری کورونا رپورٹ منفی آگئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں