مستونگ، بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنانے والا درندہ صفت ملزم گرفتار

مستونگ(نامہ نگار)ظلم و سفاکیت کی انتہاء ، مستونگ کے نواحی علاقہ میں درندہ صفت شخص نے 8 سالہ معصوم بچی کو جسمانی تشدد کے بعداپنی ہوس کا نشانہ بنا کر معصوم بچی کی زندگی تباہ کر دی معصوم بچی سے زیادتی کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگئےتاہم لیویز فورس کی بر وقت کامیاب کاروائی میں ملزم گرفتار تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مستونگ درینگڑھ کے قریبی علاقہ ہئیرکش میں درندہ صفت ثناء اللہ نامی لڑکا نے اپنے پڑوسی کے ایک 8 سالہ معصوم بچی کو زبردستی قریبی پہاڑ لے جا کر جسمانی تشدد کے بعد جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا زیادتی کے شکار معصوم بچی نے اپنے ساتھ ہونے والے ظلم و زیادتی کے حوالے سے اپنے والد اور گھر والوں آگاہ کر دیا جبکہ بچی کے والد کی اطلاعی رپورٹ پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب آحمد اچکزئی کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار صدر تھانہ مستونگ محمداکرم حریفال نے لیویز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر بچی کے والد رشتہ داروں کی بیانات قلم کرنے کے بعد درندہ صفت لڑکے کے گھر پر چھاپہ مار کر انکو گرفتار کر کے لیویز تھانہ منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا۔کامیاب کاروائی کے بعد تحصیلدار محمد اکرم حریفال نائب رسالدار عبدالظاہر کرد رسالدار درینگڑھ تھانہ مجیب آحمد نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہاکہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ گزشتہ روز درنگڑھ کے علاقہ میں ایک 8 سالہ بھی کے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی جس پر ڈپٹی کمشنر مستونگ محبوب احمداچکزئی کے خصوصی ہدایات میرے سربرائی میں نائب رسالدار درینگڑھ تھانہ نائب رسالدار ولی خان تھانہ عبدالظاہر کرد پر مشتمل ٹیم نے بھاری نفری کے ہمراہ علاقے میں پہنچ گئے اور متاثری بچی اور انکے گھر والوں و دیگر سے تحقیقات کی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بچی کے ساتھ ثناء اللہ نامی لڑکے نے بچی کو قریبی پہاڑ لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ہم نے بچی سے شناختی پریڈ کروایا جو کہ بچی نے ملزم کو پہچان لیا تمام شوائد اکھٹے کرکے ملزم کو گرفتار کیا۔ملزم واردات کے بعد فرار ہواتھا جسے لیویز فورس نے گرفتار کرلیا۔انھوں نے کہاکہ دونوں کا ڈی این اے ٹیسٹ بھی کیاجائے گا۔انھوں نے کہاکہ ایسے عناصر کسی رحم کے مستحق نہیں ہے اور متاثرہ بچی کو ہر صورت میں انصاف فراہم کیاجائے گا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں