نوشکی، دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

نوشکی(انتخاب نیوز) نوشکی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عبد الباقی جمالدینی ا ور محمد گل جمالدینی جناح روڈ لنک صاحب زادہ اسٹاپ کے قریب ہوٹل کے سامنے اپنی گاڑی میں بیٹھے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے کلاشنکوف سے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں عبدالباقی جمالدینی موقع پر جاں بحق ہو گئے محمد گل جمالدینی زخمی ہو گئے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال میں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ دشمنی کا شاخسانہ ہے اس واقع کے بعد کلی جمالدینی میں دونوں گروہوں نے ایک گھنٹے تک جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی جس سے کلی جمالدینی میں لوگ خوف زدہ ہو کر گھروں میں محصور ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرفائر بندی کرائی بلوچستان کے سرکردہ قبائلی عمائدین نے کہا ہے جمالدینی قبائل کے دو ذیلی طائفوں میں تنازعے کا تصفیہ کرانے کے لیے کردار ادا کرتے ہوئے خونی کھیل کا خاتمہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں