عمران خان کی نااہلی کیلئے دائردرخواست کی سماعت کیلئے تین رکنی بینچ تشکیل

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مبینہ طور پر بیٹی ٹیریان جیڈوائیٹ کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اورسابق وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے تین رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں تین رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب محمد طاہر شامل ہیں۔ تین رکنی بینچ9 فروری کومحمدساجد نامی شہری کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ درخوست گزار کی جانب سے سابق اٹارنی جنرل سلمان اسلم بٹ عدالت میں پیش ہوں گے جبکہ عمران خان کی جانب سے بیرسٹر سلمان اکرم راجہ اور دیگر وکلاء پیش ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں