سابق وزیر اعظم نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری

احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیئے جبکہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔احتساب عدالت کے جج سید اصغر علی نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کو آج عدالت میں طلب کیا تھا۔سابق صدر اور 2 سابق وزرائے اعظم کے خلاف احتساب عدالت میں سماعت کے دوران سابق وزیرِ اعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف عدالت میں پیش نہ ہوئے۔دورانِ سماعت نیب نے عدالت میں یوسف رضا گیلانی اور عبدالغنی مجید کو گرفتار کرنے کی استدعا کر دی۔نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی کی جانب سے آصف علی زرداری اور نواز شریف کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی۔شہبازشریف کی نوازشریف کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا کی مذمت

اپنا تبصرہ بھیجیں