گڈانی سے لاش برآمد

گڈانی:گڈانی شہر کے قریب کئی روز پرانی نعش برآمد نعش گہرے گڑھے سے برآمد ہوئی ہے شناخت نہ ہوسکی تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزگڈانی شہر قریب ایک گاؤں سے متصل ویرانے سے کافی دن پرانی نعش برآمد جنگل میں لکڑیاں کاٹنے والے ایک شہری نے گڈانی پولیس کو اطلاع دی کہ گہرے کنواں نما گڑھے میں کئی روز پرانی لاش دیکھائی دی ہے جس پر گڈانی پولیس نے لاش کو ایدھی رضاکاروں کی مدد سے گڑھے سے نکال کر آر ایچ سی شیخ آباد منتقل کیا ہے پولیس کے مطابق لاش کی شناخت نہ ہوسکی جائے وقوعہ کا جائزہ لیا جارہاہے لاش کو ایدھی کے حوالے کیا جائے گا جبکہ اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں