ڈیرہ غازی خان میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے ڈیرہ غازی خان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے دو تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا۔ڈیرہ غازی خان میں خفیہ اطلاع پرکیے گئے آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی نے دو تخریب کاروں کو گرفتار کرلیا۔ مشتبہ افراد سے بارودی مواد، خود کش جیکٹ اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔گرفتار مشتبہ افراد کی شناخت غلام حسین اور غلام مصطفی کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں مشتبہ افراد نے حساس اضلاع میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں