کراچی میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں نجی ہسپتال کی لفٹ گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کریم آباد میں واقع نجی ہسپتال میں پیش آیا جہاں لفٹ گرنے سے خاتون مریضہ جاں بحق ہوگئیں۔پولیس نے کہا کہ خاتون کو سٹریچر پر لفٹ میں لے جایا جا رہا تھا کہ حادثہ پیش آگیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کی مزید تحقیقات جا ری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں