منی لانڈرنگ کیس، فرح گوگی اور ان کے شوہر جمیل گجر کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں احسن جمیل گجر اور ان کی اہلیہ فرح گوگی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔ فرح خان نے اپریل میں تحائف بیچے، مئی 2019 میں ایمنسٹی اسکیم سے 33 کروڑ روپے کا فائدہ اٹھایا۔ ایف آئی اے نوٹس کے مطابق دونوں کو 17 فروری کو طلب کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ فرح خان سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ خان کی دوست ہیں اور موجودہ حکمراں جماعتوں اور دیگر سیاسی رہنماو¿ں کی جانب سے ان پر کرپشن کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں