ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کو کابینہ کی منظوری کے فارمولے کے تحت یقینی بنایا جائے، طلبہ کی پریس کانفرنس

کوئٹہ (آن لائن) ایم ڈی کیٹ طلباءو طالبات بلوچستان سید یاسر آغا ، سید محمد ماہرہ اعجاز نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی ایم سی میں 2021ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کو کابینہ کی منظوری کے فارمولے کے تحت یقینی بنایا جائے، تاکہ طلباءکا مستقبل خراب نہ ہو یہ بات انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہی اس موقع پر خدیجہ اکبر ،ملیحہ حیدر، خالد شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی عرصے سے ایم ڈی کیٹ کے طلباءکے مسائل کیلئے جد و جہد کر رہے تھے گزشتہ دنوں وزیرعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،کوارڈینیٹر بابر یوسفزئی ، سیکرٹری ہیلتھ صالح محمد ناصر ، پرنسپل سیکرٹری عمران گچکی، پرنسپل بی ایم سی کالج ڈاکٹر شبیر لہڑی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے مسئلے کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کیا ، یہ ہمارا مسئلہ نہیں بلکہ تمام طلباءو طالبات کا تھا ، اس وقت 9000طلباءو طالبات 400سیٹوں کیلئے ٹیسٹ دینگے، ہمارا روز اول سے ہی یہ مطالبہ تھا کہ کابینہ کی جانب سے منظور کئے جانے والے فارمولے کے تحت ٹیسٹ لیکر طلباءکے داخلے کو یقینی بنایا جائے، ان مراحل میں کچھ تبدیلی کی جا رہی تھی جس کے خلاف ہم سراپا احتجاج تھے آج ہونے والا ٹیسٹ کابینہ کے فیصلے کے تحت فارمولے کے مطابق ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں