نوازشریف سمیت دیگر ملزمان کےخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس نیب کو بھجوادیا گیا

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی احتساب عدالت نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائداورسابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سمیت دیگر ملزمان کے خلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کیس قومی احتساب بیورو(نیب)کو واپس بھجوادیا۔ احتساب عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2022کی بنیاد پر ریفرنس واپس نیب لاہور کو بھجوادیاہے اور قراردیا ہے کہ یہ ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ عدالت نے قراردیا ہے کہ 50کروڑ روپے سے کم مالیت کا ریفرنس احتساب عدالت کے دائرہ اختیار میںنہیں آتا۔عدالت نے قراردیا ہے کہ نیب اگر چاہتے تونوازشریف کے خلاف متعلقہ فورم سے رجوع کرسکتا ہے۔ اس ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کو اشتہاری قراردیا تھا اوران کی جائیداد منجمد کردی گئی تھی۔ جائیداد منجمد کرنے پر قاضی مصباح ایڈووکیٹ کے زریعہ اعتراض لاہور کی احتساب عدالت میں دائر کئے گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں