لاہور، ملزمان نے خاتون کو قتل کرکے آگ لگا دی، لاش کچرے سے برآمد

لاہور (این این آئی) صوبائی دارالحکومت لاہور میں نامعلوم ملزمان نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد تیل چھڑک کر آگ لگا دی ، کچرے کے ڈھیر سے ملنے والی لاش شناخت کے قابل نہ رہی ، پولیس اور فرانزک ٹیم نے مختلف پہلوﺅں پر تفتیش شروع کر دی ۔ بتایا گیا ہے کہ اسلام پورہ کے علاقہ ٹی نمبر 4 بند روڈ کے قریب کچرے کے ڈھیر سے خاتون کی جھلسی ہوئی نعش برآمد ہوئی ۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے رات گئے خاتون کو قتل کرنے کے بعد ہاتھ پاﺅں باندھ کر کچرے کے ڈھیر پر پھینکا اور تیل چھڑک کر آگ لگا کر فرار ہو گئے ۔ خاتون کی لاش شناخت کے قابل نہ رہی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے مختلف پہلوﺅں پر کاروائی شروع کر دی ہے ۔ پولیس کی ابتدائی کارروائی کے بعد لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں