قلات، ٹڈی دل کے حملوں میں تیزی، باغات و فصلات تباہ

قلات:قلات کے مختلف علاقوں میں ٹڈی دل کے پے در پے حملوں میں تیزی آگئی ٹڈی دل کروڑوں کی تعداد میں بچوں نے باغات کا رخ کر کے زمینداروں کے تیار فصلوں چیری سیب خوبانی مٹر آلو لوسن خربوزہ تربوزہ اور دیگر فصلوں کو چٹ کرنے شہریوں کے گھروں میں بھی داخل ہو نے شروع کر دیئے ہیں جس زمینداروں کے ساتھ ساتھ شہریوں میں بھی تشویش کی لہر دوڑ گئی ہیں جبکہ زمینداروں اورباغات کے ٹھیکیداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت باغات میں اسپر کرنے شروع کردیئے مگر زمیندار ٹڈی دل کے خلاف موئثر کاروائی نہ کرنے پر بلوچستان حکومت سے نالان بلوچستان کے ضلع قلات میں ڈٹڈ ی دل کی یلغار نے تباہی مچادی ٹڈی دل کی کروڑوں کی تعداد میں بچوں نے چیری کی تیار فصل خوبانی آڑو مڑ آلو لوسن اور دیگر فصلوں پر حملے تیز کر دیئے جس سے زمینداروں اور باغات کے ٹھیکیداروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے زمینداروں کا کہنا ہیکہ ٹڈی دل کے خلاف حکومت کی جانب سے موئثر اقدامات نہیں کیئے جارہے ہیں جس پر زمینداروں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپرے کر نے شروع کر دیئے ہیں لیکن انہیں کامیابی نہیں مل رہی ہیں زمینداروں کا کہنا ہے کہ کہ گزشتہ چھ مہینوں سے ٹڈیوں کے حملے جاری ہیں مگر حکومت یا کسی محکمہ کی جانب سے ٹڈی دل کے خلاف تاحال عملی طور پر کوئی بھی کاروائی نہیں کیا جارہا ہے اگر ٹڈی دل کے تدارک کے لیئے فوری اور موئثر اقدامات نہیں کیئے گئے تو یہ کرونا وائرس سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں